پاکستانی فلم ساز اور مصنف ناصر ادیب نے نامور ہدایت کار سید نور اور اداکارہ صائمہ کی خفیہ شادی سے متعلق مزید انکشافات کر دیے ہیں۔
مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی مشہور فلموں کے مصنف ناصر ادیب ان دنوں ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلمی موضوعات پر اپنی گفتگو کے باعث خاصے مقبول ہیں، جہاں وہ مختلف فلمی شخصیات سے متعلق اہم راز سامنے لاتے دکھائی دیتے ہیں۔
رواں ہفتے ایک پوڈکاسٹ میں ناصر ادیب نے فلم اسٹار صائمہ کے حوالے سے بات کی، جنہیں حال ہی میں ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں
اپنی اداکاری پر ٹی وی ناظرین کی جانب سے سراہا گیا۔
نااہلی کیس؛ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کو آئینی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
دی بلیو ٹروتھ ڈیجیٹل کے لیے عبدالحئی صدیقی کو دیے گئے انٹرویو میں ناصر ادیب نے سید نور اور صائمہ کی خفیہ شادی سے متعلق نئی تفصیلات بیان کیں۔
صائمہ اور سید نور کے خفیہ نکاح پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر ادیب نے کہا کہ سید نور ان کی زندگی میں آئے اور مجھے اس بارے میں علم ہوا، تاہم اس وقت ان کے تعلق کی تصدیق نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں حیرت تھی کہ صائمہ ان کے ساتھ تعلق میں کیسے ہو سکتی ہیں، کیونکہ وہ بہت باپردہ اور محفوظ مزاج کی مالک تھیں، بعد ازاں انہیں ان کی شادی کی خبر ملی۔
ناصر ادیب کے مطابق یہ شادی ان کی ایک فلم کے پروڈیوسر کرامت گجر نے کروائی، جو دونوں کے قریبی دوست تھے، جبکہ پوری فلم انڈسٹری اس شادی کے خلاف ہو گئی کیونکہ کئی ہدایت کار صائمہ سے شادی کے خواہشمند تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں دکھ تو نہیں ہوا، مگر وہ حیران تھے کہ صائمہ نے سید نور کو کیوں منتخب کیا، وہ اس فیصلے کے خلاف تھے، تاہم ایک دن قرآن کا ترجمہ پڑھتے ہوئے انہیں یہ آیت نظر آئی کہ پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں اور ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لیے ہیں۔
ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم تھا کہ صائمہ ایک نیک اور بے لالچ عورت ہیں، اگر انہوں نے سید نور سے شادی کا فیصلہ کیا تو اس میں ضرور کوئی اچھی وجہ ہوگی، جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام رنجشیں ختم کر دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صائمہ ایک سادہ طبیعت کی خاتون تھیں، وہ زیادہ دوست نہیں بناتیں اور نہ ہی کسی اسکینڈل میں ملوث رہیں، ان کا صرف ایک ہی اسکینڈل تھا اور وہ بھی سید نور کے ساتھ، اور ہر عورت کو ایک اسکینڈل کا حق ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ سید نور کے خلاف تھے، مگر بعد میں انہوں نے اپنی دشمنی ختم کر دی، اگرچہ سید نور نہیں بدلے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ان کے ساتھ اپنے تمام اختلافات ختم کر دیے۔