رنویر سنگھ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف فلم ‘دھریندر’ کے مرکزی کردار اور ان کی ذاتی تاریخ کے درمیان ایک دلچسپ تعلق سامنے آیا ہے۔
پیسے کی ضرورت جلد ختم، انسان کو کام نہیں کرنا پڑے گا، ایلون مسک کی پیشگوئی
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ کا تعلق خود ایک سندھی خاندان سے ہے۔ ان کا اصل نام رنویر سنگھ بھاونانی ہے اور ان کے آباؤ اجداد تقسیم ہند کے بعد کراچی سے ممبئی منتقل ہوئے تھے۔
فلم میں رنویر سنگھ نے بھارتی خفیہ ایجنٹ جسکریت سنگھ رنگی کا کردار ادا کیا ہے، جو کراچی کے علاقے لیاری میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔ حقیقی زندگی میں رنویر سنگھ کی خاندانی تاریخ کا کراچی سے تعلق فلمی کہانی کے ساتھ ایک عجیب مماثلت پیدا کرتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رنویر سنگھ اپنی سندھی ثقافت سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔ 2021 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر سندھی کڑی، چاول اور بوندی جیسے کھانوں کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے اپنی شادی پر بھی اٹلی میں سندھی روایات کے مطابق رسومات ادا کی تھیں۔
یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب رنویر سنگھ کی فلم ‘دھریندر’ پاک بھارت تعلقات کے حساس موضوع پر بنائی گئی ہے اور دونوں ممالک میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔