sui northern 1

خلیجی ممالک میں بھارتی فلم ‘‘دھریندر’’ پر مکمل پابندی

خلیجی ممالک میں بھارتی فلم ‘‘دھریندر’’ پر مکمل پابندی

0
Social Wallet protection 2

بالی ووڈ کی پاکستان مخالف فلم دھریندر کو خلیجی تعاون کونسل کے تمام ممالک میں باقاعدہ طور پر پابندی کے دائرے میں لے لیا گیا ہے۔

sui northern 2

رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم دھریندر پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان اور قطر میں مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کی وجہ فلم کے مبینہ پاکستان مخالف موضوعات اور ایسے مناظر ہیں جنہیں خطے کے لیے سیاسی اور ثقافتی طور پر حساس قرار دیا گیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس: اسپیکر نے صوبائی ترجمان کو ڈانٹ پلادی

خلیجی ممالک پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات اور وہاں مقیم بڑی پاکستانی آبادی کے پیش نظر ایسے مواد پر خصوصی نظر رکھتے ہیں، اور اس سے قبل بھی کئی ایسی فلمیں مشکلات کا سامنا کر چکی ہیں جن میں سخت یا اشتعال انگیز مواد شامل تھا۔

ہدایتکار آدتیہ دھر کی فلم دھریندر میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، سنجے دت، آر۔ مادھون اور ارجن رامپال شامل ہیں۔ فلم کی کہانی 1999 کے طیارہ اغوا، 2014 کے پارلیمنٹ حملے اور مختلف سیاسی حالات سے متاثر ہے، جس میں پاکستان کے انڈر ورلڈ سے جڑے کرداروں کا حوالہ دیا گیا، جو خلیجی سنسر بورڈز کے لیے قابل اعتراض قرار پایا۔

فلم 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوئی اور بھارت میں چھ دنوں میں 188.60 کروڑ روپے جبکہ بیرونِ ملک چار دنوں میں 44.08 کروڑ روپے کمائے۔ تاہم خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث فلم کی ممکنہ کمائی کو نمایاں نقصان پہنچنے کا امکان ہے، کیونکہ یہ خطہ بالی ووڈ فلموں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ سمجھا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.