معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025 کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا اور ان کا شاندار اور جاذب نظر انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ لانچ کردی گئی
میڈیا انٹرویو میں ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ تمام فنکاروں کے کام کے لیے بہت پرجوش ہیں اور امید کرتی ہیں کہ مستقبل میں ایوارڈ شوز میں مزید کیٹگریز شامل کی جائیں تاکہ ہر فنکار کی محنت کو سراہا جا سکے۔
کراچی میں منعقدہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کی تقریب میں شوبز کی نامور شخصیات شریک ہوئیں اور تقریب کو یادگار بنایا۔ اس دوران عابدہ پروین نے اپنے دلکش اور عارفانہ کلام سے محفل کو مزید رنگ بخشا۔
ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر عوام کے ووٹس کی بنیاد پر سال کی بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اس وقت اپنے کیریئر کے سنہری دور سے گزر رہی ہیں جہاں ان کے پاس ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی بڑے اور متوقع منصوبے موجود ہیں۔