Gas Leakage Web ad 1

’’میرا دل یہ پکارے‘‘ کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل

’’میرا دل یہ پکارے‘‘ کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل

0

سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر، جو ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ گانے پر ڈانس کے بعد شہرت حاصل کر چکی ہیں، کے بارے میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

عائشہ اظہر حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی تعلیمی زندگی کے دلچسپ پہلو عوام کے ساتھ شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میٹرک مکمل کر چکی ہیں، لیکن پڑھائی میں کبھی بھی سب سے آگے نہیں رہیں اور اسکول میں مشکل سے پاس ہوتی رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرک میں تین بار فیل ہونے کے بعد آخرکار دوستوں کے دباؤ پر اسکول جاتی رہیں، جس کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
عائشہ کا کہنا تھا کہ وہ پڑھائی میں دوسروں کی طرح تیز نہیں ہیں، اسی لیے انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں اور اب ماڈلنگ میں اپنا کیریئر بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ان کا وائرل ڈانس، جو سہیلی کی شادی میں گانے ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پر کیا گیا، سوشل میڈیا پر خاصا مشہور ہوا اور کئی سیلیبریٹیز، بشمول مادھوری ڈکشٹ، نے اس انداز کی نقل کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.