جس جس سال میرے گھر بیٹی پیدا ہوئی وہ سال میرے لیے بے حد خوش قسمت رہا: منیب بٹ

0

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کو اپنی خوش قسمتی کی علامت قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر منیب بٹ کے ایک نجی انٹرویو کا پرومو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں میزبان زارا نور عباس ان سے بیٹیوں کے حوالے سے سوال کرتی نظر آتی ہیں۔

سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ جس سال میرے گھر بیٹی پیدا ہوئی، وہ سال میرے لیے معاشی اور پیشہ ورانہ دونوں اعتبار سے بہترین ثابت ہوا، اس دوران میرے ڈرامے بھی سپر ہٹ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے دوران جو مکمل خوشی انسان محسوس کرتا ہے، وہ کسی اور جگہ نہیں مل سکتی۔

واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں رواں برس اگست میں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اس سے قبل جوڑے کی دو بیٹیاں، امل اور مرال ہیں۔ منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.