فلم دیوداس سے سلمان کو نکال کر شاہ رُخ کو کردار کیوں دیا گیا؟

0

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف موسیقار اسماعیل دربار نے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اور اداکار سلمان خان کے درمیان پیدا ہونے والی دوری کی ممکنہ وجہ بیان کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اسماعیل دربار نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان کے تعلقات اُس وقت خراب ہوئے جب فلم دیوداس کے لیے شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں کام کی ضرورت تھی تو بھنسالی نے انہیں فلم ہم دل دے چکے صنم دی، اور جب بھنسالی کو ان کی ضرورت تھی تو انہوں نے اپنا سب کام چھوڑ کر ان کے ساتھ کام کیا۔ اسماعیل دربار کے مطابق، وہ بھنسالی کو انڈسٹری میں خدا کے برابر سمجھتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان نے فلم خاموشی کی ناکامی کے باوجود بھنسالی کا ساتھ دیا، لیکن دیوداس میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے کے فیصلے نے ان کے تعلقات میں دراڑ ڈال دی۔

عائشہ رائے (ایشوریا رائے) کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اسماعیل دربار کا کہنا تھا کہ سلمان اور ایشوریا کے جھگڑوں کی خبریں اس وقت میڈیا میں عام تھیں، مگر اب وہ سب ماضی کا حصہ ہیں۔

اشتہاری فلم ساز پرہلاد ککڑ نے بھی اس حوالے سے کہا کہ ایشوریا اس وقت بہت دکھی تھیں کیونکہ انہیں محسوس ہوا کہ فلم انڈسٹری نے سلمان خان کی حمایت میں ان سے فاصلہ اختیار کر لیا۔

یاد رہے کہ فلم دیوداس کی اداکارہ ایشوریا رائے اور سلمان خان کے درمیان ماضی میں تعلقات رہے، تاہم ان کے علیحدہ ہونے کے بعد دونوں نے کبھی ایک ساتھ فلم میں کام نہیں کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دیوداس میں سلمان خان کو شاہ رخ خان سے ری پلیس کیے جانے کی وجہ بھی یہی تھی، کیونکہ ایشوریا ان کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.