بشریٰ انصاری کی شادی ایک ہزار روپے میں کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے دلچسپ کہانی سنادی

0

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے جشن آزادی کے موقع پر ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا کہ ان کی پہلی شادی صرف ایک ہزار روپے میں نہایت سادگی سے انجام پائی تھی، جس میں نہ زیور شامل تھا نہ کوئی بڑی تقریب۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پہلے شوہر اقبال انصاری اس وقت سرکاری ملازم تھے جن کی تنخواہ بارہ سو روپے ماہانہ تھی، اور وہ زیور و ولیمے کے لیے قرض لینا چاہتے تھے مگر بشریٰ انصاری کے والد نے انہیں اس سے روک دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی شادی صرف ایک سوٹ اور ایک پرس کے ساتھ انجام پائی اور اس میں شوہر پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ شادی کو زندگی کا مقصد نہ بنائیں بلکہ سادگی سے انجام دیں تاکہ بعد میں مالی دباؤ کا سامنا نہ ہو۔ بشریٰ انصاری نے انیس سو اٹھہتر میں اقبال انصاری سے شادی کی تھی، جن سے ان کی دو بیٹیاں ہوئیں، تاہم چھتیس برس بعد ان کی علیحدگی ہو گئی، اور دو ہزار تئیس میں اداکارہ نے دوسری شادی کا اعتراف کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.