اداکارہ انمول بلوچ سے شادی؟علی رضانے خاموشی توڑ دی

0

ابھرتے ہوئے باصلاحیت اداکار علی رضا نے اداکارہ انمول بلوچ سے شادی کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک مقبول ڈرامے میں علی رضا اور انمول بلوچ کی آن اسکرین جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان ممکنہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں علی رضا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں علی رضا نے کہا کہ "یہ سب وقت اور حالات پر منحصر ہے، لیکن فی الحال میری ایسی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، "اس وقت میں کسی بھی رشتے میں نہیں ہوں۔ انمول بلوچ ایک بہت اچھی دوست ہے، لیکن میرے اور انمول کے درمیان شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔”

علی رضا کے اس واضح مؤقف کے بعد ان کی اور انمول بلوچ کی شادی سے متعلق خبروں پر بظاہر خاتمہ ہو گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.