عامر خان نے مجھے ایک سال تک گھر میں بند رکھا: بھائی فیصل خان کا انکشاف

0

فیصل خان نے بتایا ہے کہ ان کے بھائی، بالی وڈ اسٹار عامر خان نے انہیں ایک سال تک اپنے گھر میں بند رکھا تھا۔ فیصل کے مطابق فیملی نے ان پر دماغی بیماری کا الزام لگایا اور انہیں پاگل سمجھ کر الگ رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ فون اور آزادی چھین لی گئی، کمرے کے باہر گارڈز رہتے اور دوائیاں دی جاتیں۔ فیصل نے کہا کہ وہ اپنے والد سے مدد کے منتظر تھے لیکن والد گھر سے دور تھے اور ان کا رابطہ ممکن نہیں تھا۔ ایک سال بعد انہیں دوسرے گھر منتقل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.