بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے ممبئی کے مہنگے علاقے میں دو منزلوں پر مشتمل چار لگژری فلیٹس کرائے پر لے لیے ہیں، جن کا ماہانہ کرایہ چون لاکھ پانچ ہزار بھارتی روپے ہے اور سکیورٹی ڈپازٹ ایک کروڑ ستتالیس لاکھ روپے ہے۔ میڈیا کے مطابق عامر خان نے یہ فلیٹس پانچ سال کے معاہدے پر لیے ہیں جو پندرہ مئی دو ہزار پچیس سے چودہ مئی دو ہزار تیس تک جاری رہیں گے، اور ہر سال کرایہ پانچ فیصد بڑھے گا۔ ہر فلور کا کرایہ بارہ لاکھ پچیس ہزار روپے ہے جبکہ ایک فلور کے لیے تینہتر لاکھ پانچ ہزار روپے بطور ڈپازٹ ادا کیے گئے ہیں۔ عامر خان کی نئی رہائش شاہ رخ خان کے عارضی گھر سے تقریباً سات سو پچاس میٹر دور ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عامر خان ورگو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بارہ فلیٹس کے مالک ہیں، لیکن پروجیکٹ کی تعمیر اس سال کے آخر میں شروع ہونے کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر کرائے کے فلیٹس میں رہنا پڑے گا۔
