پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی حالیہ اسپتال منتقلی کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل لاہور میں شوٹنگ کے دوران صبا قمر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر انہیں فوری طور پر ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر کو دمہ کی شکایت تھی، جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کروائے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ صحتیابی کے بعد دوبارہ معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
