ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی نئی تصویر نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی مداح ا

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

ماضی میں قریبی تعلق اور پھر علیحدگی کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایسی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جنہیں فینز ”دوبارہ قربت کی علامات“ قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2019 میں دونوں کے تعلقات کھل کر منظرِ عام پر آئے تھے، جب وہ ایک ساتھ تقریبات میں دکھائی دیے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹس پر تبصرے بھی کرتے رہے۔ تاہم 2020 میں اچانک علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، جن کی ہانیہ عامر نے ایک انٹرویو میں یہ کہہ کر تصدیق کی کہ "ہم صرف دوست ہیں” — جو اس وقت مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنا۔

علیحدگی کے بعد عاصم اظہر نے ماڈل میرب علی سے منگنی کی، لیکن 2024 کے وسط میں وہ رشتہ بھی ختم ہو گیا۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ہانیہ اور عاصم کے درمیان دوبارہ تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

مداحوں کو پہلا اشارہ اس وقت ملا جب عاصم نے ہانیہ کی فلم "سردارجی 3” کے ٹریلر کو انسٹاگرام پر لائیک کیا۔ یہ چھوٹی سی حرکت بھی شائقین کی نظروں سے نہ چھپ سکی، اور فوراً تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

ہانیہ عامر حال ہی میں کراچی کے ایک سینما میں اپنی فلم دیکھنے گئیں، جہاں انہیں ییلو کیپ میں دیکھا گیا۔ مداحوں نے فوراً یاد دلایا کہ عاصم اظہر بھی ماضی میں ایک ویڈیو میں بالکل ایسی ہی کیپ پہنے نظر آئے تھے۔ اگرچہ کچھ لوگوں نے اسے محض اتفاق قرار دیا، مگر مزید مشاہدات نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔

انسٹاگرام پر ہانیہ کی ساحل سمندر کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں، جن میں وہ ایک مرد کے کندھے پر ہاتھ رکھے بیٹھی ہیں، لیکن تصویر اس انداز سے لی گئی ہے کہ مرد کا چہرہ نظر نہیں آتا۔ مداحوں نے اندازہ لگایا کہ یہ ممکنہ طور پر عاصم اظہر ہو سکتے ہیں، کیونکہ ماضی میں ان دونوں کی ایسی تصاویر موجود رہی ہیں۔

ان تصاویر میں ہانیہ نے جو پینڈنٹ والا نیکلس پہنا، وہ بھی شائقین کی نظر سے نہ بچ سکا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بالکل ایسا ہی پینڈنٹ عاصم اظہر نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پہنا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ وہی نیکلس ہے جو انہوں نے اپنی سابق منگنی کی انگوٹھی کو پینڈنٹ میں تبدیل کر کے بنایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.