اداکارہ شفالی کی موت بلڈ پریشرکے اچانک گرنے کی وجہ سے ہونے کا شبہ

0

بھارتی ماڈل و اداکارہ شفالی جری والا کی موت کو بلڈ پریشر گرنےکی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نےکہاہےکہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ شیفالی جری والا کی موت بلڈ پریشر کی سطح میں اچانک کمی کی وجہ سے ہوئی،شفالی نے 27 جون کو دوپہر میں اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا اور شام کے وقت اپنی روزمرہ کی ادویات بھی استعمال کیں تاہم ممکنہ طور پر خالی پیٹ دوا کھانے سے ان کا بلڈ پریشر اچانک بہت نیچے چلا گیا اور انہیں شدید کپکپی ہونے لگی،وہ گزشتہ 5 سے 6 سال سے اینٹی ایجنگ انجیکشن استعمال کررہی تھیں۔

پولیس نےبتایا کہ اداکارہ اتوارکو ستیانارائن پوجا کے لیے ورت رکھ رہی تھیں،ان کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک دن پہلے تیار کیا گیا کھانا کھانے کے بعد گر گئیں تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شفالی کی آخری رسومات ادا کی گئیں،اس موقع پر اہل خانہ سمیت اداکارہ کے شوہر پراگ تیاگی بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.