Gas Leakage Web ad 1

ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟

ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟

0

صحت کے لیے ٹھنڈا پانی بہتر ہے یا گرم؟ اس حوالے سے طبی ماہرین کی رائے مختلف ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کچھ افراد ٹھنڈا پانی پینا پسند کرتے ہیں تو کچھ اسے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے گرم پانی کو ترجیح دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کھانے اور مشروبات کا درجہ حرارت مختلف چیزوں جیسے انزائٹی یا معدے پر اثر انداز ہوتا ہے۔

امریکا نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

تحقیقی رپورٹس کے مطابق ٹھنڈا پانی پینے کے بعد 90 منٹ میں جسمانی توانائی خرچ ہونے کی شرح میں کم از کم 2.9 فیصد جبکہ کمرے کے درجہ حرارت والا پانی پینے سے 2.3 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ یعنی ٹھنڈا پانی پینے کے بعد جسم خود کو گرم کرنے کے لیے توانائی خرچ کرتا ہے مگر یہ مقدار جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے کافی نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر جسمانی وزن میں کمی لانی ہے تو پانی کے درجہ حرارت کی بجائے مقدار پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ روزانہ اضافی ڈیڑھ لیٹر پانی پینے سے جسمانی وزن میں 8 ہفتوں میں نمایاں کمی آتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اضافی پانی پینے سے کھانے کی اشتہا کم ہو جاتی ہے۔

گرم پانی اور نظام ہاضمہ کے حوالے سے تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا ہے کہ گرم سیال سے تیزابیت ختم ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اور معدے کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ذہن کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر سیاہ چائے پینے سے جسمانی تناؤ میں کمی آتی ہے جبکہ سکون کا احساس بڑھتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.