برطانیہ میں ہر بالغ شہری کو اے آئی ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی
برطانیہ میں ہر بالغ شہری کو اے آئی ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی
برطانیہ میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہر بالغ شہری کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
یہ تربیتی کورس 20 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ہوگا اور اس میں لوگوں کو سکھایا جائے گا کہ کس طرح کام کے مقامات پر اے آئی ٹولز کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
صدر آصف زرداری کی اماراتی نائب صدر سےملاقات،اہم امور پر گفتگو
ڈپارٹمنٹ فار سائنس، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق اس حکومتی اقدام کو بزنس ایکسپرٹ پینل اور ٹریڈ یونینز کی حمایت حاصل ہے۔
تربیت کے نتیجے میں کارکنان کو معمول کے روزمرہ کاموں سے فراغت ملے گی اور زیادہ ہائی اسکلڈ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ کورس مکمل کرنے والے افراد کو ورچوئل اے آئی فاؤنڈیشن بیج بھی دیا جائے گا۔
وزراء کا خیال ہے کہ برطانیہ جی سیون ممالک میں تیزی سے اے آئی اپنانے والا ملک بنے گا، جہاں ہر شعبے میں اے آئی کی مہارت رکھنے والے افراد کی مانگ ہے۔
تاہم کارکنان ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خدشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں، جیسا کہ میکابی تل ابیب کے فٹبال شائقین کے معاملے اور ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹس کے ٹول گروک پر تنقید سے ظاہر ہوتا ہے۔
ٹیکنالوجی سیکریٹری لز کینڈل نے کہا کہ حکومت لوگوں کو اے آئی کے خطرات سے بچانے اور اس کے فوائد سے ہر فرد کو مستفید کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔