جی میل آئی ڈی والے صارفین کیلئے خوشخبری، اہم اپ ڈیٹ کردی گئی
جی میل آئی ڈی والے صارفین کیلئے خوشخبری، اہم اپ ڈیٹ کردی گئی
گوگل کی جانب سے جی میل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے جس کے تحت اکاؤنٹ ہولڈرز اب اپنے پرائمری ای میل ایڈریس کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کی اہم بات یہ ہے کہ اکاؤنٹ ایڈریس تبدیل ہونے کی صورت میں بھی صارف کا تمام ڈیٹا برقرار رہے گا کیونکہ ٹیک کمپنی نے اس فیچر کا باقاعدہ رول آؤٹ شروع کر دیا ہے۔ یعنی جب صارف ایک نئی آئی ڈی پر منتقل ہوگا تو تصاویر، پیغامات اور ای میلز سمیت تمام محفوظ کردہ ڈیٹا مکمل طور پر غیر متاثر رہے گا۔ اس کے علاوہ صارفین پرانے یا نئے ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے گوگل کی مختلف سروسز جیسے جی میل، میپس، یوٹیوب اور ڈرائیو میں سائن ان کر سکیں گے۔
گوگل کے مطابق ایک بار نیا جی میل ایڈریس بننے کے بعد صارفین اگلے 12 ماہ تک دوسرا نیا ایڈریس نہیں بنا سکیں گے جبکہ پرانا ایڈریس کسی بھی وقت دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈیٹا کی حفاظت کی ضمانت کے باوجود گوگل کا کہنا ہے کہ تبدیلی شروع کرنے سے پہلے معلومات کا بیک اپ بنا لیا جائے کیونکہ اس عمل کے دوران ایپ کی کچھ سیٹنگز ری سیٹ ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں گوگل نے بتایا کہ اگر صارف یہ دیکھنا چاہے کہ اس کا فیچر فعال ہے یا نہیں تو وہ سیٹنگز میں جا کر ‘personal information’ کی کیٹیگری میں اسے چیک کر سکتا ہے۔