انسٹاگرام نے کنٹینٹ پوسٹنگ کے لیے نئے قواعد نافذ کر دیے
انسٹاگرام نے کنٹینٹ پوسٹنگ کے لیے نئے قواعد نافذ کر دیے
انسٹاگرام نے ہیش ٹیگز کے استعمال پر نئی پابندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب صارفین ایک پوسٹ میں زیادہ سے زیادہ صرف پانچ ہیش ٹیگز استعمال کر سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے اراکینِ پارلیمنٹ کو اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے ڈیڈلائن دیدی
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کم لیکن مخصوص ہیش ٹیگز طویل اور عمومی ٹیگز کی فہرستوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر نتائج دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تخلیق کاروں کو مواد کے معیار پر توجہ دینی چاہیے، جب کہ ہیش ٹیگز خود بخود مواد کی رسائی میں اضافہ نہیں کرتے۔
یہ اقدام اسپام کو کم کرنے اور جعلی انگیجمنٹ کو روکنے کے لیے لیا گیا ہے۔ اس سے قبل تھریڈز پلیٹ فارم پر بھی اسی طرح کی پالیسی متعارف کروائی گئی تھی، جہاں ہر پوسٹ پر صرف ایک ٹیگ کی اجازت ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی انسٹاگرام مارکیٹنگ اور مواد کی دریافت کے طریقوں کو متاثر کر سکتی ہے، جس سے صارفین زیادہ بامعنی اور متعلقہ ٹیگز استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے۔