sui northern 1

فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا لیک

فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا لیک

0
Social Wallet protection 2

فرانس کی وزارت داخلہ کے خلاف ہونے والے سائبر حملے میں حساس سرکاری ڈیٹا لیک ہو گیا ہے۔ وزارت نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ان کے پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی گئی اور اہم فائلوں تک رسائی ممکن ہوئی۔

sui northern 2

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران آئی سی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق یہ واقعہ ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ حملے میں فوجداری ریکارڈ پروسیسنگ سسٹم اور مطلوب افراد کی فہرست جیسے اہم ڈیٹا متاثر ہوئے ہیں، تاہم ڈیٹا کے مکمل نقصان کا ابھی تعین نہیں ہو سکا۔

سائبر حملے کے بعد فرانسیسی حکام نے ایک 22 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس واقعے سے وزارت کے حساس نظاموں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.