جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کھجور کو 10سال تک کیلئے بھی ذخیرہ کیاجاسکتا ہے، ماہرین

0

ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ آری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ اور اپریل میں کھجور کے درختوں پر پھول آتے ہیں جن

کے نتیجے میں اگست کے آغاز میں کھجور کا پھل پکنا شروع ہو جاتا ہے، اور جدید طریقوں سے اسے دس سال تک

محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق کھجور گرمیوں میں تیار ہوتی ہے اور جوں جوں گرمی بڑھتی ہے، اس کی

تیاری میں بھی تیزی آتی ہے، جبکہ خشک کھجور کئی برس تک ذخیرہ کی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ کھجور کے

درخت بھی نہایت فائدہ مند ہوتے ہیں، جن کے تنے سے لگنے والے گھاؤ سے ایک خوشبودار اور مزیدار مواد حاصل

ہوتا ہے جو تازہ بھی پیا جا سکتا ہے اور ایک دن بعد یہ مزید ذائقہ دار مشروب بن جاتا ہے۔ کھجور کے درخت سے

نکلنے واال گوند جسم پر بیرونی چوٹوں خصوصاً گھٹنے پر لگنے سے فائدہ دیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.