واٹس ایپ کا ایسا نیا کارآمد فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

0

کچھ ہفتے قبل واٹس ایپ نے "میسج سمریز” کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد صارفین کو یہ سہولت دینا تھا کہ وہ متعدد ان ریڈ (unread) پیغامات کو مکمل طور پر پڑھے بغیر ان کا خلاصہ دیکھ سکیں اور وقت بچا سکیں۔

تاہم یہ فیچر فی الحال ایک وقت میں صرف ایک چیٹ پر کام کرتا ہے۔ اب واٹس ایپ ایک اور نئے فیچر "کوئیک ری کیپ” پر کام کر رہا ہے، جو صارفین کو بیک وقت متعدد چیٹس کے پیغامات کی سمری فراہم کرنے کی سہولت دے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن کے تازہ ترین بیٹا اپڈیٹ میں دیکھا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارف کسی بھی چیٹس کو منتخب کر کے تھری ڈاٹ مینیو میں موجود "کوئیک ری کیپ” آپشن پر کلک کرے گا، جس کے بعد منتخب چیٹس کے ان ریڈ پیغامات کی سمری ظاہر ہو جائے گی۔

میسج سمریز کی طرح، "کوئیک ری کیپ” فیچر بھی میٹا کی پرائیویٹ اے آئی پروسیسنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کرے گا، جس سے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری یقینی بنائی جائے گی۔ واٹس ایپ یا میٹا سمیت کوئی تھرڈ پارٹی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بھی اختیاری (optional) ہوگا اور بائی ڈیفالٹ بند (off) رہے گا۔ اگرچہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں شامل کیا جا چکا ہے، تاہم ابھی تک زیادہ تر بیٹا صارفین اسے استعمال نہیں کر پا رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.