کراچی(نیوزڈیسک)وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان قائم کر کے دکھائیں گے۔
ایک بیان میں ضیاء لنجار نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور کچے کے علاقے میں امن و امان کے مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملتان سکھر موٹر وے بند نہیں ہے، شکار پور، سکھر اور گھوٹکی کے ایس پیز کو تبدیل کیا ہے، کشمور پولیس کی کچے میں کارروائیاں جاری ہیں۔
ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ شہید ٹیچر اللّٰہ رکھیو کے رشتے داروں کو حراست میں لیا ہے، مرکزی ملزمان کی گرفتاری تک ٹیچر کے رشتے دار حراست میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اظفر مہیسر کے بیٹے کی فائرنگ پر میں نے اور آئی جی نے نوٹس لیا، ڈی آئی جی اظفر مہیسر کہہ رہے کہ ویڈیو غلط ہے۔