الیکشن کمشنن گلگت بلتستان نے حتمی ووٹرز لسٹ جاری کردی

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

گلگت( مصعب خالق) الیکشن کمشنن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی نئی لسٹ جاری کردی گلگت بلتستان میں کل ووٹرز کی تعداد 7لاکھ 43ہزار مرد 4لاکھ 3ہزار 24اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد 3لاکھ 73ہزار 995 ہے۔

چیف الیکشن کمیشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سےڈور ٹو ڈور ووٹرز ووٹرز کی لسٹ مرتب کرنے کا عمل شروع شروع کیا گیاتھا جس کے مکمل ہونے ہونے پر ووٹرز کی نئی لسٹ تیار کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان کے 10 اضلاع کے کل ووٹرز کی تعداد 7لاکھ 43 ہزارہے جن میں ،مرد ووٹرز 4لاکھ 3ہزار 24اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 73ہزار 9سو 95 ہے ۔ ضلع گلگت میں کل ووٹ 1لاکھ 28 ہزار 541 ہیں جن میں مرد ووٹرز 68131 اور خواتین 60ہزار 410 ہیں ، ہنزہ میں کل ووٹ 40 ہزار 741 ہے مرد 20 ہزار 257 اور خواتین 20 ہزار 484 ، ضلع نگر میں 37ہزار 292 کل ووٹ ہیں مرد 19ہزار 147 اور خواتین 18ہزار 145، ضلع سکردو کل ووٹ 1لاکھ 4ہزار 534 مرد 54ہزار 774 خواتین 49 ہزار 760 ہیں گانچھے میں کل ووٹ 75ہزار 118 مرد 37ہزار 933 خواتین 37 ہزار 185 ، ضلع
ضلع شگر میں کل ووٹرز کی تعداد 40 ہزار 111 مرد 21ہزار 99 خواتین 19ہزار 23 ۔ کھرمنگ میں کل ووٹ 34ہزار 500 مرد 17ہزار 768 مرد ووٹرز 16ہزار 732 ہے ضلع دیامرمیں کل ووٹرز 1 لاکھ 32 ہزار 765 ہیں یہاں پر مرد ووٹرز کی تعداد 67ہزار 239 اور خواتین کی تعداد 65ہزار 226 ہے ضلع استور میں کل ووٹرز کی تعداد 59 ہزار 582ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 ہزار 824 جبکہ خواتین کی 28ہزار 758 ہے راجہ شہباز احمد خان نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے ووٹرز کو پہلی بار موبائل فون پر تفصیلات حاصل کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

موبائل فون پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8301 پر سینڈ کریں ووٹرز لسٹ میں جن کے نام کا اندارج نہ ہو وہ الیکشن کمیشن آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان می 20 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوۓ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرکے اختیارات نچلی سطح کوتقسیم کریں اس عمل کیلئے حدبندی اورحلقہ بندی ناگزیر ہے متعلقہ اداروں کی طرف سے حد بند یوں کا معاملہ حل ہوتے ہی ہم الیکشن کی تیاری کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.