ویب رپورٹر :(ارسلان احمد),پشاور ہائیکورٹ بار روم میں سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ،فائرنگ کا واقعہ بار روم میں پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے
پولیس نے لطیف آفریدی کے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وکیل پر فائرنگ کے والے شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی پرفائرنگ کرنےوالاان کاقریبی رشتہ داروکیل ہے۔