ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترینتجزیاتی رپورٹ
ممکن ہے ہمیں اسلام آباد میںجلسے کی اجازت نہ ملے،شیرافضل مروت
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ ہمیں جلسے کی اجازت نہ ملے لیکن ہم ہائی کورٹ دوبارہ آئیں گے۔
یہ بات پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ہے، عدالت کی جانب سے انتظامیہ کو 2 دن میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا ہے کہ جلسے کے لیے این او سی انتظامیہ نے دینا ہے، ڈونلڈ لو نے بھی یہی کہا ہے کہ انتخابات میں شفافیت کو دیکھا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو کا معاملہ بالآخر سینیٹ کمیٹی میں جائے گا، وہاں وہ اس پر جواب دے گا۔