ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی
وزیرِ اعظم کا ہرنائی میں کوئلہ کان میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلہ کان میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کان کنوں کی ریسکیو کی کوششوں کو تیز کرنے اور زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں، غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف دے گی۔
دوسری جانب اس حوالے سے چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں پھنسے 8 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 4 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے 6 کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔