sui northern 1

محسن نقوی کا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں فراہم سہولتوں پر عدم اطمینان

0
Social Wallet protection 2

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔

sui northern 2

محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا۔

چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں فراہم سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے ویو کو بہتر بنانے کے لیے انکلوژر کے حفاظتی جنگلے مزید آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیم میں نشستوں کو بہتر اور آرام دہ ہونا چاہیے، اسٹیڈیم کی عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی دیکھ بھال پر مستقل و خصوصی توجہ دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.