ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی،عمر ایوب

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم عدالتی احکامات کے ساتھ اپنے لیڈر سے ملاقات کے لیے آئے، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی۔

اڈیالہ جیل کے باہر اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ کہاں ہے رول آف لاء؟جیل سپرنٹنڈنٹ نے کورٹ آرڈرز کو رد کردیا، جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہ ملک نہیں چل سکتا۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم عدالتی حکم کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم پوری تحریک چلائیں گے، یہ کہتے ہیں مفاہمت کی بات، کس قسم کی مفاہمت؟ ہم گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم پورے ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے، اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہمیں مایوس کریں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button