پاکستان

مالٹاسے پاکستان آنیوالا بحری جہاز بھارت میں روکے جانے کا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت نے چین سے کراچی جانے والے ایک بحری جہاز کو ممبئی کی بندرگاہ پر روک لیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کسٹم حکام نے جہاز کو اس میں جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں استعمال ہونے والے سامان کی موجودگی کے شبے میں روکا ۔

بھارتی کسٹم حکام نے انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر مالٹا سے تعلق رکھنے والے تجارتی جہاز کو 23 جنوری کو روکا اور اس سامان کا معائنہ کیا، جس میں کمپیوٹر نیومریکل کنٹرول مشین شامل تھی، جو کہ ایک اطالوی کمپنی کی تیار کردہ ہے۔

سی این سی مشینیں بنیادی طور پر کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول ہوتی ہیں اور ایسی کارکردگی، مستقل مزاجی اور درستگی کا پیمانہ تیار کرتی ہیں جو مینوئلی ممکن نہیں ہوتیں۔

بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم نے بھی اس سامان کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ اسے پاکستان اپنے جوہری پروگرام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ آلات پاکستان کے میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے اہم پرزوں کی تیاری میں کارآمد ثابت ہوں گے۔ہندوستانی دفاعی حکام نے سامان کا معائنہ کرنے کے بعد اسے قبضے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button