پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےمیڈیکل چیک اپ کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بشریٰ بی بی کےمیڈیکل چیک اپ کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزاپانےکےبعدسے بنی گالا رہائش گاہ میں قید ہیں، استدعا ہے کہ خاندانی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کوبشریٰ بی بی کےمیڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پمز کے سینئر ڈاکٹرزکوبھی ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں طبی معائنے کے احکامات دیے جائیں۔

یاد رہے چند روز قبل سابق خاتون اوّل کی ہمشیرہ مریم وٹو نے دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی کو 6 روز قبل کھانے میں کچھ دیا گیا جس کے بعد طبیعت خراب ہوگئی، وہ تکلیف میں ہیں اور 6 دن سے وہ کچھ کھا نہیں پا رہیں۔

سابق خاتون اوّل کی بہن کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو جیل کا کھانا دیا جاتا ہے جبکہ گھر کے کھانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام معاملے کی تحقیقات کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button