Gas Leakage Web ad 1

لاہور: آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کے دوران ڈاکٹرز کے مقابلے کی ویڈیو وائرل

0

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں دو مختلف سرجریز کے دوران ڈاکٹروں کے درمیان مقابلے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں بیک وقت دو الگ الگ سرجریز جاری ہیں اور اسی دوران ڈاکٹرز اور عملے کے ارکان وکٹری کا نشان بھی بناتے رہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی، امریکی نیوز چینل نے سروے جاری کردیا

ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد حکومت پنجاب نے سخت کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کی ایم ایس اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ سے تین روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ چار ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ بھی معطل کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے مبینہ اقدامات طبی اخلاقیات کے منافی ہیں اور یہ حکومتی قواعد و ضوابط اور اسپتال کے ایس او پیز کے تحت سختی سے ممنوع ہیں۔

مزید یہ کہ مجاز اتھارٹی نے اس معاملے کو سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت کی ایک سنگین مثال قرار دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.