Gas Leakage Web ad 1

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ،خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد مؤثر راستہ قرار دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی، امریکی نیوز چینل نے سروے جاری کردیا

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کی کوششیں اس کے اصولی مؤقف کی عکاس ہیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی حوصلہ افزائی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے اور اس کی سہولت کاری کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ اقوام متحدہ سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز پر رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.