اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد حکومت پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 1.2 ارب ڈالر ملیں گے
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس نئے دائرہ کار کے تحت غیر ملکی شہریوں، کمپنیوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، حکومتی سیکیورٹیز اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کے معاشی مستقبل کا حصہ بنیں۔