ملتان: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ایل پی جی گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ملتان میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا اور اب یہ 400 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں 28 مارچ کو “ارتھ آور” منانے کا اعلان
دکانداروں کا کہنا ہے کہ درآمدی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی کی کمی کے باعث نرخ بڑھانا ناگزیر ہو گیا۔ پہلے انہیں فیکٹری سے سلنڈر 12 ہزار روپے میں ملتا تھا، جبکہ اب 16 ہزار روپے میں دستیاب ہے، اور اضافی 4 ہزار روپے اسٹاک کی قیمت میں شامل ہیں۔ ڈیلرز نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایل پی جی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب توانائی کی سپلائی لائن میں پیشرفت بھی سامنے آئی ہے۔ پورٹ قاسم پر ایل پی جی اور کوئلے کے تین جہاز لنگر انداز ہو چکے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:
پی سی جی پیریکلس جہاز عمان سے 3,800 ٹن سے زائد ایل پی جی لے کر پہنچا
نیویگیٹر ایریریز جہاز عراق سے 11,136 ٹن ایل پی جی لیکر آیا
ایل پی جی کا ایک اور جہاز آج مائع گیس آف لوڈ کرے گا
52,000 میٹرک ٹن کوئلے کا ایک جہاز بھی پورٹ قاسم پر آف لوڈ ہو رہا ہے
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان جہازوں کی آمد سے توانائی کی سپلائی کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی، تاہم قیمتوں پر فوری اثرات آنے میں وقت لگ سکتا ہ