Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں 28 مارچ کو "ارتھ آور” منانے کا اعلان

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں 28 مارچ کو "ارتھ آور” منانے کا اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عالمی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر ٹرمپ کی گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا تذکرہ

اعلامیے کے مطابق 28 مارچ کو پنجاب بھر میں رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک روشنیاں بند رکھی جائیں گی تاکہ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔

حکومت پنجاب نے ارتھ آور مہم میں اشتراک کے لیے سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب صوبہ بھر میں اس مہم کی نگرانی کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نئی نسل کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور مہم کا مقصد توانائی کے محفوظ استعمال کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

انہوں نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی ماحولیاتی تحفظ میں خدمات کو سراہا اور عوام، خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ توانائی کی بچت کی اس عالمی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور دنیا بھر میں جاری اس مہم کا فعال کردار ادا کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.