Gas Leakage Web ad 1

ہتک عزت کیس؛ عمران خان کی حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا بینچ تبدیل

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں عمران خان کے حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا بینچ تبدیل کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر ٹرمپ کی گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا تذکرہ

کیس کی سماعت کے لیے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں نیا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس بینچ میں جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل ہوں گے۔ سابقہ بینچ کی رکن جسٹس عائشہ ملک کی جگہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا تھا۔ عمران خان نے ٹرائل کورٹ میں حق دفاع ختم کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سابق جج منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.