Gas Leakage Web ad 1

مری پولیس میں 371 اسامیوں پر بھرتی کا عمل بحال، 31 مارچ سے آغاز، 15 اپریل کو حتمی میرٹ لسٹ جاری ہوگی

مری پولیس میں 371 اسامیوں پر بھرتی کا عمل بحال، 31 مارچ سے آغاز، 15 اپریل کو حتمی میرٹ لسٹ جاری ہوگی

0

پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مری پولیس کے لیے ایک سال سے رکا ہوا عمل دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے 371 آسامیوں پر بھرتی کے عمل کی بحالی کی منظوری دی، جس کے بعد باقی ماندہ مراحل 31 مارچ سے شروع ہوں گے۔ کامیاب امیدواروں کی حتمی میرٹ لسٹ 15 اپریل کو جاری کی جائے گی۔

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان کیخلاف ’بازاری زبان‘ کا استعمال، انڈین سفارتکاری پر سوالات اٹھ گئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق مئی 2025 سے تعطل کا شکار یہ عمل اب مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو صبح 6 بجے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 8 (فاطمہ جناح جنکشن) پر اصل شناختی کارڈ اور رجسٹریشن سلپ کے ہمراہ پہنچیں۔

نئے شیڈول کے مطابق 31 مارچ سے 3 اپریل تک اسکریننگ، فزیکل ٹیسٹ (قد، چھاتی کی پیمائش اور دوڑ) اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ اس کے بعد 4 اور 5 اپریل کو ریویو بورڈ، 9 اور 10 اپریل کو تحریری امتحان اور نتائج کا اعلان ہوگا، جبکہ 11 سے 14 اپریل تک انٹرویوز منعقد کیے جائیں گے۔

آخر میں 15 اپریل کو کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ ڈی پی او مری نے واضح کیا کہ بھرتی کا پورا عمل شفاف ہوگا اور کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.