ایران، امریکہ اور اسرائیل جنگ کے باعث پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور نے 27 مارچ کی ہڑتال موخر کر دی۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرول اور ڈیزل منافع میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور نے پٹرول اور ڈیزل منافع میں اضافے کے لیے 27 مارچ کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا، تاہم ایران، امریکہ اور اسرائیل جنگ کی صورتحال کے باعث پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور نے ہڑتال موخر کر دی۔
توہین عدالت کیسز سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم اصول طے کردیئے
صدر ایسوسی ایشن لاہور جہانزیب ملک کا کہنا تھا کہ حکومت سے پٹرول اور ڈیزل منافع میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ لاہور میں پٹرول پر 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر منافع دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیل پر 8 فیصد منافع کا مطالبہ کیا تھا، لیکن جنگ کی صورتحال کے باعث ہڑتال موخر کر دی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ اور اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات یقینی بنا لی گئی ہیں۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک تسلی بخش ہے اور تیل کی سپلائی چین بھی مکمل طور پر مستحکم ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ تسلی بخش ہے، سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے۔ مارچ اور اپریل کے لیے پیٹرول کی درآمدات بھی یقینی بنا لی گئی ہیں، جبکہ ریفائنریز معمول کے مطابق پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں۔