Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارت میں ایندھن بحران شدت اختیار کرگیا، پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات کردی گئی

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نے زراعت، صنعتی تعاون اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ترجیحی قرار دیتے ہوئے سی پیک ٹو کو آگے بڑھانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ چینی سفیر نے معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی اصلاحات کو سراہا اور تجارت و سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطح کے رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا اور باہمی دلچسپی کے امور میں چینی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.