وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج پر جانے والے عازمین کے لیے موبائل ایپلی کیشن پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوال نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں مختلف امراض کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں۔ جمعہ تک ہر حاجی کو یہ فارم مکمل کرنا ہوگا۔
بھارت میں ایندھن بحران شدت اختیار کرگیا، پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات کردی گئی
ترجمان کا کہنا ہے کہ سوالنامے میں بلڈ پریشر، امراض قلب اور شوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے، جبکہ دمہ، گٹھیا اور تھائی رائیڈ کی بیماری کے بارے میں بھی بتانا ہوگا۔ پاک حج موبائل ایپ پر ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت کے مطابق حج پروازوں کا شیڈول بھی موبائل ایپ پر جاری کر دیا گیا ہے، اور پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔