اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ کو تقریباً پچیس کروڑ روپے مالیت کی مبینہ چوری کے مقدمے سے بری کر دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ایسٹ رضوان الدین نے رخسانہ بی بی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، مقدمے کے مطابق ملازمہ پر چار لاکھ روپے، پانچ لاکھ برطانوی پاؤنڈز اور پانچ لاکھ سعودی ریال چوری کرنے کا الزام تھا تاہم دوران تفتیش صرف دو ہزار روپے کی برآمدگی سامنے آئی، یہ مقدمہ پی ڈبلیو ڈی کی رہائشی خاتون کی مدعیت میں تھانہ لوئی بھیر میں جنوری دو ہزار چوبیس میں درج کیا گیا تھا، عدالت نے شواہد ناکافی ہونے کی بنیاد پر ملزمہ کو بری کرتے ہوئے مقدمہ ختم کر دیا۔