نہال ہاشمی کے گورنر بننے کے بعد ن لیگ سندھ میں اختلافات سامنے آگئے
نہال ہاشمی کے گورنر بننے کے بعد ن لیگ سندھ میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ بننے کے بعد نہال ہاشمی کے بشیر میمن سے اختلافات بڑھ گئے ہیں، نہال ہاشمی کے قریبی ساتھی خرم بھٹی کو بشیر میمن نے تھپڑ مار دیا۔
وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی گورنر کے ساتھ بشیر میمن کے گھر آئے تھے۔
بشیر میمن اور گورنر میں گفتگو ہوئی کہ ’تم کہتے پھر رہے ہو آصف زرداری نے گورنر بنوایا پھر مبارکباد کیوں دینے آئے ہو۔‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کے ہمراہ آنے والے افراد کو گالیاں دی گئیں، گورنر کے اے ڈی سی کو بھی کمرے سے باہر نکال دیا گیا۔
یہ پڑھیں: نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے