6ملکوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق مدد کی پیشکش کر دی
6ملکوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق مدد کی پیشکش کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان نے آبنائے ہرمز سے متعلق مدد کی پیشکش کی ہے اور توانائی کی منڈیاں مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ توانائی کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، آبنائے ہرمز کو محفوظ گزرگاہ بنانے کی مناسب کوششوں میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کمرشل جہازوں پر ایران کے حملے قابل مذمت ہیں، ایران حملے فوری بند کرے۔ ایران آبنائے ہرمز کی بندش کے اقدامات کو بھی فوری روکے، توانائی پیدا کرنے والے بعض ممالک کے ساتھ مل کر پیداوار بڑھانے پر بھی کام کریں گے۔