بھارت، بنگلادیش اور انڈونیشیا میں عید سے متعلق اعلان
بھارت اور بنگلادیش نے عیدالفطر 2026 کے پہلے دن کا اعلان کر دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عیدالفطر 21 مارچ کو ہو گی۔ لکھنوؤ اور حیدرآباد میں مسلم علما کونسل نے عیدالفطر 21مارچ کو منانے کا اعلان کیا ہے۔
بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ کو ہو گی۔
جنوبی ایشیا کے ایک اور مسلمان ملک انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں ہفتے کو منائی جائے گی۔
پاکستان میں عید کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا، کراچی، پنجاب اور پشاور سے عید کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جس میں شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ ہوگا۔
ملک میں شوال کے چاند کی رویت کے امکانات کم ہیں، نئے چاند کی پیدائش صبح 6 بجکر 28 منٹ پر ہوئی ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہوگی۔
انسانی آنکھ سے رویت کے لیے کم از کم 20 گھنٹے عمر ضروری ہے۔