برطانیہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گھر کے صحن میں پھولوں کے نیچے دفن کر دی اور اسے زندہ ظاہر کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے، پولیس کے مطابق بیالیس سالہ الیریزا عسکری نے اپنی سینتیس سالہ بیوی پاریا ویسی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو عارضی قبر میں چھپا دیا، ملزم نے واردات کے بعد مقتولہ کے موبائل فون سے اس کے کام کی جگہ پیغام بھیجا جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ وہ طبی وجوہات کی بنا پر ایک یا دو ماہ کے لیے ایران جا رہی ہے، اس کے علاوہ اس نے مقتولہ کی گاڑی کو بھی گھر سے دور منتقل کیا تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ خود گھر چھوڑ کر گئی ہے، تاہم مقتولہ کی ایک قریبی دوست کو اس کی گمشدگی پر شک ہوا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی، تحقیقات کے دوران یہ سنگین جرم بے نقاب ہوا جس نے علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی۔