Gas Leakage Web ad 1

پاکستان تحریک انصاف میں قانونی امور کے لیے خالد یوسف چوہدری کی نامزدگی

0

پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے خالد یوسف چوہدری کو بطور قانونی مشیر برائے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر نامزد کر دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق خالد یوسف چوہدری آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کے قانونی امور اور رجسٹریشن سے متعلق تمام معاملات کا جائزہ لے کر سیکرٹری جنرل کو رپورٹ پیش کریں گے، سلمان اکرم راجہ نے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی قیادت اور عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ خالد یوسف چوہدری کے ساتھ مکمل تعاون کریں، مزید برآں خالد یوسف چوہدری آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی نمائندگی کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.