Gas Leakage Web ad 1

عید پر یہ نئے انداز کی پڈنگ بنائیں

عید پر یہ نئے انداز کی پڈنگ بنائیں

0

ماہ رمضان کا اختتام ہو رہا ہے اور ہر گھر میں عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس موقع پر زیادہ تر لوگ کھانوں کے حوالے سے بھی سوچ رہے ہیں، لیکن گرمیوں کے سبب زیادہ مصالحہ دار کھانے کم کھائے جاتے ہیں اور فوکس اس بات پر ہوتا ہے کہ کچھ ہلکا اور ٹھنڈا تیار کیا جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

ملازمین کو جون کی تنخواہ عید سے قبل دینے کا فیصلہ

تو اس بار عید پر مشرق وسطیٰ کے ملک لبنان کی روایتی رائس پڈنگ بنائی جا سکتی ہے، جو پاکستان کی پڈنگ سے زیادہ مختلف نہیں مگر ذائقے میں خوشگوار ہے۔

**اجزاء:**

* سفید چاول: ایک کپ
* صاف پانی: 2 کپ
* تازہ خالص دودھ: 3 کپ
* چینی: ایک کپ (میٹھے کی اپنی پسند کے مطابق کم یا زیادہ کی جا سکتی ہے)
* جائفل/جاوتری (Nutmeg): چائے کا 1/4 چمچ
* کشمش: آدھا کپ
* عرق گلاب: ایک چائے کا چمچ
* عرق اورینج بلاسم: ایک چائے کا چمچ (اختیاری)

**ترکیب:**

1. چاول کو صاف پانی سے دھو کر ایک برتن میں 2 کپ پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ تک پکائیں۔
2. جب چاول نیم پکے ہوں تو اس میں دودھ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
3. چاول جب دودھ کے ساتھ مل کر موٹے ہو جائیں تو اس میں کشمش، جائفل اور عرق گلاب شامل کریں۔
4. تمام اجزاء کو چاول میں اچھی طرح مکس کریں اور نرم ہونے تک پکائیں۔
5. بعد ازاں چولہے کو بند کریں، کچھ دیر بعد چاول نکال کر پیش کریں۔
6. چاہیں تو پڈنگ گرم کھائیں یا ٹھنڈا کر کے پیش کریں، اور موڈ کے مطابق جیلی یا دیگر ڈرائی فروٹ بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ لبنان کی روایتی رائس پڈنگ عید کے موقع پر ہلکی، مزیدار اور خوشبودار ڈش کے طور پر دسترخوان کی زینت بن سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.