Gas Leakage Web ad 1

دسترخوان عید کی رونق، شیرخورمہ سے عید کا مزہ دوبالا کریں

دسترخوان عید کی رونق، شیرخورمہ سے عید کا مزہ دوبالا کریں

0

عید ہو اور شیر خورمہ نہ ہو، ایسا ممکن نہیں ہے۔ شیر خورمہ عید کا لازمی جزو ہے اور اس کے بغیر عید کا دسترخوان مکمل نہیں ہوتا۔ اسی لیے آج کی شاندار ریسیپی ہے: شیر خورمہ۔

Gas Leakage Web ad 2

**اجزاء:**

* دودھ: ایک کلو
* سویاں: حسب ضرورت
* چینی: حسب پسند
* بادام و پستے: آدھا کپ، باریک کٹے ہوئے
* ناریل: چار کھانے کے چمچ، کدو کش کیے ہوئے
* چھوہارے: تین عدد
* ہری الائچی: چار عدد
* گھی: حسب منشاء

**ترکیب:**
سب سے پہلے بادام، پستے، ناریل اور چھوہاروں کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔

انہیں چھیل کر باریک کاٹ لیں اور ناریل اور چھوہاروں کو اپنی پسند کے مطابق کاٹ لیں۔

ایک پتیلی میں دودھ کو ابالیں۔ پھر اس میں ہری الائچی اور چھوہارے شامل کر کے اچھی طرح پکائیں۔

اب اس میں چینی ڈالیں اور پھر سویاں شامل کر کے ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ گاڑھا ہونے پر آنچ بند کر دیں۔

ایک فرائی پین میں گھی گرم کر کے کاٹے ہوئے بادام، پستے اور ناریل گولڈن براؤن کر لیں اور اسے شیر خورمہ پر چھڑک دیں۔

آسان مگر مزیدار شیر خورمہ عید کے دسترخوان کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔

اسے کسی ڈش میں نکالیں اور مزے لے لے کر کھائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.