Gas Leakage Web ad 1

صدقہ فطر یا فطرانہ نماز عید سے پہلے ادا نہ کیا تو کیا کرنا ہوگا

صدقہ فطر یا فطرانہ نماز عید سے پہلے ادا نہ کیا تو کیا کرنا ہوگا

0

صدقۃ فطر کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ عیدالفطر سے قبل پیدا ہونے والے ایک دن کے بچے کا فطرہ بھی ادا کرنا لازم ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نبی اکرم ﷺ کی حدیث میں بیان ہے کہ صدقۃ الفطر ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے ہر مسلمان پر فرض ہے۔

زکوٰۃ اور فطرانہ میں کیا فرق ہے؟

شریعہ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں صدقہ فطر کے حوالے سے رقم مختص کی گئی ہے اور فطرانہ عید کی نماز سے قبل دینا لازمی ہے۔ تاہم بعض افراد عید کی نماز سے پہلے صدقۃ الفطر ادا نہیں کر پاتے، اس صورت میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ اگر صدقۃ الفطر یا فطرانہ نماز عید سے پہلے ادا نہ ہو تو کیا کرنا چاہیے۔

جامعہ بنوریہ کے فتوی نمبر 144201200401 میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے۔ فتوے میں بیان کیا گیا ہے کہ صدقہ فطر عیدالفطر کی نماز سے پہلے ادا کرنا چاہیے، لیکن اگر کسی مجبوری یا عذر کی وجہ سے عید کی نماز سے پہلے صدقہ فطر ادا نہ ہو سکے تو بھی یہ صدقہ فطر فرضیت پر باقی رہتا ہے اور عید کے بعد بھی ادا کرنا ضروری ہے۔

جہاں تک صدقۃ الفطر کے مستحقین کا تعلق ہے، فتوے میں کہا گیا ہے کہ صدقہ فطر کا حق دار وہ فقیر اور نادار شخص ہے جو زکوٰۃ کا مستحق ہو، یعنی ایسا مسلمان جو سید یا ہاشمی نہ ہو اور جس کے پاس ضرورت و استعمال سے زائد کوئی مال یا سامان نہ ہو، جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔ ایسے مستحق افراد کو تلاش کر کے صدقہ فطر کی رقم ان کو ادا کرنے سے آپ کا یہ فرض ختم ہو جاتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.