وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
یواےای کی جانب سے زائد المعیاد ویزہ کے حامل افراد کیلئے نرمی کا اعلان
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے باعث پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ آئی جی اسلام آباد سمیت تمام ڈی آئی جیز اور سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ گندم گودام، ایران ایونیو، روات ٹی کراس اور بہارہ کہو کے علاقوں میں گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔
یہ انتظامات 13 مارچ بروز جمعہ کو یوم القدس اور جمعۃ الوداع کے موقع پر شہر میں ہونے والے مرکزی جلوسوں کے پیش نظر کیے گئے ہیں . انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کی جانب والے راستے کھلے رہیں گے . فیضل حق روڈ سے چین چوک کی طرف جانے والے راستے کو بند کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو جناح ایونیو یا 7th ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .